حزب اللہ کا اہم ایرانی رہنماء اسرائیلی حملے میں ہلاک

369

اسرائیلی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے شام میں حزب اللہ کےساتھ کام کرنے والےاہم ایرانی عہدیدار کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسد رجیم کی وفادار’ملٹری فورسز’ میں جاسوسی کرنے والے ایرانی عہدیدار عماد الطویل کو اسرائیل نے فضائی حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نےشام کے خضر نامی شہرکےجنوب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوارشخص ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والا شخص ایرانی تھا جس کی شناخت عماد الطویل کےنام سے کی گئی ہے اور وہ شام میں حزب اللہ کے ساتھ مل کر جاسوسی کررہا تھا۔

گزشتہ کے روز شامی حکومت نے بتایا کہ وادی گولان کے علاقے قنیطرہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ عماد الطویل شام میں ایران کا جاسوس او ر اسرائیلی اہداف پرحملوں کا ذمہ داربھی تھا۔