تہران: ایران نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ملک کے 31 صوبوں کے 23 دارالحکومتوں اور متاثرہ علاقوں میں نماز جمعہ کے تمام اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا ک کہنا ہے کہ “ایران کے شہر ‘قم’ اور ‘مشہد’کی مساجد میں صرف نماز کی اجازت ہے جبکہ اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں سمیت سنیما، پارکس اور دیگر پبلک مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کانفرنسز اور ایونٹس بھی منسوخ کردیےگئے ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے15 میڈیکل لیبس قائم کردی ہیں جو اگلے ہفتے تک کھول دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کےکیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔وائرس کا شکار ہونے والوں میں ایرانی نائب وزیر صحت سمیت نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی دارالحکومت میں وائرس کے مزید 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کےبعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 تک پہنچ گئی ہے۔