گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے شواہد نہیں ملے، محکمہ اطلاعات

304

گلگت (آن لائن) محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا گلگت بلتستان میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے زائرین اسلام آباد میں ہی ہیں، اسکریننگ کے بعد ان کو آبائی علاقوں میں واپس بھیجا جائے گا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایات پر حفظ ماتقدم کے طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف سیکرٹری بلتستان کی ہدایات پراسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کی تیاریوںاور ممکنہ پھیلائوسے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ گلگت بلتستان میں مرض پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ڈاکٹر شاہ زمان کوفوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔