راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسپائیڈر کیمرا استعمال نہ کرنے پر غور

108

راولپنڈی(جسارت نیوز)راولپنڈی اسٹیڈیم میں تماشائیوں اور کھلاڑیوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے پاکستان سپر لیگ میچ کے دوران اسپائیڈر کیمرا استعمال نہ کئے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ بھاری اسپائیڈر کیمرا تاروں کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے جو میچ میں گرائونڈ کے اوپر رہتا ہے لیکن پنڈی میں دھاتی ڈور اسکو نقصان پہنچا رہی ہے،اسی ڈور سے کئی شہریوں کی بھی گردنیں کٹ چکی ہیں۔پی سی بی انتظامیہ، براڈ کاسٹرز ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی میٹنگ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ اگر جمعرات کے میچ میں کیمرے کی تنصیب نہ ہوسکی تو پنڈی کے بقیہ میچوں میں بھی اسے استعمال نہیں کیا جائیگا۔