امریکی وزیر خارجہ کی ایرانی رہبراعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی

94

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای پرجھوٹا ہونے کا الزام عائد کردیا۔ پومپیو کے مطابق حالیہ انتخابات کے بعد جس میں عوام کی ادنی ترین شرکت ریکارڈ کی گئی، ایرانی حکمراں نظام اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔پومپیو نے کہا کہ میں تباہ ہونے والے یوکرائینی طیارے، ایران میں کورونا وائرس اورحالیہ انتخابات کے تناظر میں خامنہ ای کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ پومپیو نے کہا کہ رہبر اعلیٰ ایرانی عراق، شام اور لبنان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو انتہائی بے رحمی سے قربان کر رہے ہیں۔