فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والےپولیس افسرکو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایک اے ایس آئی کو سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ اسمگلنگ کی رقم وصول کرنے آیا تھا ۔
ملزم سے دو پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 2013 میں لیبیا کے سفارتخانے میں سیکیورٹی انچارج تعینات تھا، سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران انسانی اسمگلرز سے تعلقات بنے۔