دادو (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیرسید سردارعلی شاہ اور وزیراعلی سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ ویرجی کولہی 29 فروری صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ کونسل پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کریں گے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دادو راجہ شاہ زمان کھڑو نے عوام کومشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری محکموں سے متغلق اپنی شکایات یا مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں اور انہوں نے ڈسٹرکٹ کے تمام محکموں کے سربراہان ہدایت کئی ہے، وہ کھلی کچہری میں اپنی موجودگی کویقینی بنائیں۔