کراچی(اسٹاف رپورٹر ) دورہ پنجاب کے لئے کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔شازیب خان کراچی یوتھ کی قیادت کرینگے، حماد ایازنائب کپتان ہونگے، ریاض الدین مینجرکراچی یوتھ ہاکی سکواڈ جبکہ زاہد محمود کوچ، اتیاز الحسن کوچ اور مشتاق اعوان کوچ متعین شامل ہیں۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کے ایچ اے ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز کے کامیاب انعقاد کے فوری بعد اولمپین حنیف خان کی سربراہی میں قائم سیلکشن کمیٹی نے کراچی یوتھ ہاکی سکواڈ کا اعلان کردیا. ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز میں شامل باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ کی قیادت شازیب خان کرینگے.۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ دورہ پنجاب میں محتلف شہروں میں میچز کھیلے گا۔کراچی یوتھ اسکواڈ آج کراچی سے سرگودھا کے لئے روانہ ہوگا جہاں 3 میچز کھیلنے کے بعد گوجرہ میں 6 میچز کی سیریز میں حصہ لے گا جبکہ لاہور میں بھی۴ میچز کھیلے جائینگے۔کراچی یوتھ ہاکی اسکواڈ میں عون علی، عالیان سلیم، عثمان علی ، اقبال آفریدی، طحٰہ صدیقی، ارباز ایاز، حماد ایاز (وائس کپتان)، شازیب خان (کپتان)، حارث نسیم، سلطان محمود، نعمان خان، عبداللہ شیخ، شہزاد ارباب، عارف اللہ، عدنان لڈو، شہباز علی، عدیل علی، عبدالرافع، حسن علی، خضر الیاس، محسن نواز سعید احمد، ماجد محمود اور ثاقب منظور شامل ہیں۔کراچی یوتھ ہاکی ا سکواڈ ٹیم مینجمنٹ میں ریاض الدین مینجر، زاہد محمود کوچ، اتیاز الحسن کوچ اور مشتاق اعوان کوچ متعین کئے گئے ہیں۔