راولپنڈی: سپر لیگ5کے میچوں کے لئے پولیس کی 5 ہزار نفری تعینات

200

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)ضلعی پو لیس نے پاکستان سپر لیگ 5کے میچوں کے لئے سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے5ہزار افسران و جوان سکیورٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پی او ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پرراولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ a سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 5کے کھیلے جانے والے میچوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں ، سکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس ، دیگر سکیورٹی اداروں سمیت 5ہزار افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ،ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ اور لیڈیز پولیس بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، رینجرز اور آرمی کے دستوں کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے ، اسٹیڈیم کے اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گیے ہیں ، مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے گی ، کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو مخصوص راستوں سے ہی ا سٹیڈ یم میں جانے کی اجازت دی جائے گی، شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے علاوہ باڈی سرچ کر کے اند ر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، کھانے پینے والی اشیاء اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی ہے ، کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے ، مختص جگہ کے علاوہ کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میچوں کے دوران بھی مستعدی سے فرائض سرانجام دے گی۔