لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے گزشتہ روز لاہور میں مقیم ایرانی کونسل جنرل سید محمد علی
حسینی سے ملاقات کی ۔ چودھری ہائوس میں ہونے والے ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی اور ایرانی قونصلیٹ کے رہنما بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات مضبوط بنیادوں پر محیط ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت خراب نہیں کرسکتی۔