کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر و سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کو ہزاروں اشک بار سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ نیو ایم اے جناح روڈ پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی ۔ دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما، اعلیٰ حکومتی شخصیات ، سماجی رہنما ، سول سوسائٹی کے نمائندے، تمام مکاتب فکر کے علما کرام ، تاجر و صنعتکار ،وکلا ، صحافیوں ، ٹریڈ یونین اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور نعمت اللہ خان سے عقیدت و محبت رکھنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شر کت کی اور نماز جنازہ کا اجتماع قومی و حدت اور بلاتفریق اتحاد و یکجہتی کا ایک بڑا مظہر ثابت ہوا اوراس موقع پر موجود ہر شخص نے نعمت اللہ خان کی دینی و سیاسی ، سماجی و فلاحی اور عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی رحلت کو بہت بڑا صدمہ اور نقصان قرار دیا ۔ نعمت اللہ خان کی تدفین ڈیفنس اتھارٹی فیز 8 کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن ،نعمت اللہ خان کے
بیٹے فہیم اقبال ، ندیم اقبال و دیگر صاحبزادوں ، سندھ کے گورنر عمران اسماعیل ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ایم این اے آفتاب جہانگیر ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن عبد الرشید ترابی ، صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر حسین شاہ ، مرتضیٰ وہاب ، میئر کراچی وسیم اختر ، ہائی کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی،جسٹس مجیب اللہ صدیقی ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ، عامر خان ، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما و سابق میئر فاروق ستار ،کامران ٹیسوری، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امرا اسد اللہ بھٹو ،راشد نسیم ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی،پی ایس پی کے سربراہ و سابق سٹی ناظم مصطفی کمال،ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد ، پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی ، راشد ربانی ، نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے ساتھ رہنے والے نائب ناظم کراچی طارق حسن ، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری عبد الوحید قریشی ، جمعیت علما اسلام کے مولانا عبد الکریم عابد ، قاری محمدعثمان ، جے یو آئی (س) کے حافظ احمد علی ، پی ڈی پی کے بشارت مرزا ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد یوسف قصوری ، ڈسٹرکٹ کونسل ملیر کے چیئر مین سلمان مراد ، خان محمد بلوچ ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئر مین نیر رضا، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئر مین ریحان ہاشمی ،مسلم لیگ ن کے اکبر گجر ، شیعہ علما کرام غلام محمد کراروی ، شبّر رضا، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ارشاد بخاری ، مزدور رہنما اخلاق احمد ،منظور احمد رضی ، ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری حسیب جمالی ایڈووکیٹ ، عابد زبیری ایڈووکیٹ، کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی ،تنظیم الاخوان کے حسین عقیل عباسی ، اے این پی کے یونس بونیری ، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ ، ایس کے لودھی ، تربت سے مولانا عبد الحق بلوچ کے صاحبزادے سلیم بلوچ ، تھر پار کر سے محمد جمیل کھوکھر ، پیر الٰہی بخش کے صاحبزادے پیر عبد الرشید ، علی اصغر ، آباد کے چیئر مین محسن شیخانی ،سنی تحریک کے مطلوب اعوان ،جے یو پی کے قاضی احمد نورانی ،پیر عظمت شاہ ہمدانی کے صاحبزادے شاہ اظہر ہمدانی ،راجا حق نواز ایڈووکیٹ کے صاحبزادے مقسط نواز ، قاسط نواز،کیپٹن (ر)حلیم صدیقی،بوستان علی ہوتی،پروفیسر شفیع ملک ،رضوان صدیقی ،نصرت مرزا ،جمعیت کے نو منتخب ناظم اعلیٰ حمزہ صدیقی ،ناظم کراچی عمر خان اور دیگر نے شرکت کی ۔
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی امامت میں سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے،گورنر،وزیراعلیٰ ،ترجمان سندھ حکومت، وسیم اختر،محمد حسین محنتی، حافظ نعیم الرحمان،فاروق ستارسمیت شہریوںکی بڑی تعداد شریک ہے