اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب بیکری بند کروادی

387

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب 60 سال پرانی بیکری کو بند کر کے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد اقصیٰ کے  قریب باب حطہ پر واقع قدیم بیکری کو اسرائیلی پولیس نے بند کردیا، بیکری پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ نمازیوں کے لیے روٹی تیار کرتی تھی جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی نام نہاد سنچری ڈیل کے خلاف احتجاج  کرنے والوں کو خوراک فراہم کی جاتی تھی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے بیکری کے مالک کے بیٹے کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تاحال اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

بیکری کی بندش پر مقامی افراد میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور  ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر احتجاج کو نہیں روک سکتی۔