سکھر، تین روز سے پراسرار طور پر لاپتا سات سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

127

سکھر (نمائندہ جسارت) آباد تھانے کی حدود کے علاقے آرائیں سے گزشتہ تین روز سے پراسرار طور پر لاپتا سات سالہ بچے معراج ولد غلام مرتضیٰ ابڑو کی لاش علاقے میں کھیتوں سے برآمد۔ جسم پر تشدد اور جلائے جانے کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پہنچ کر بچے کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال پہنچائی، جہاں سے بعد ازاں لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ بچے کے والد غلام مرتضیٰ اور بھائی کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، بچہ تین روز سے لاپتا تھا۔