تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی نئی پابندیوں کو کورونا وائرس سے مشابہ قرار دے دیا۔ روحانی نے تہران میں آسٹریائی وزیر خارجہ الیکسینڈر شالن برگ سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے ساتھ خوراک اور ادویات پر عائد قدغنیں دہشت گردی ہے۔