پاک ایران سرحدپر کوروناکی تشخیص کافوری انتظام کیا جائے، علامہ ساجدعلی نقوی

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے پر بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے پاک ایران سرحد کو عارضی طور پر بند کیے جانے پر کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں زائرین کو روکنا درست اقدام نہیںہے پڑوسی ممالک سے آنیوالوں کی اسکریننگ و طبّی اطمینان لازم ہے جس کے لیے بارڈر اور ائر پورٹس پر ہنگامی بنیاد پروائرس کی تشخیص کا مؤثرانتظام کیا جائے۔