مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان گذشتہ حکومتوں پر الزام اور پرانے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاکر کر نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جنگل میں نوکریاں دینے کا کہہ کر، سکون قبرمیں دینے کی نوید سناتے ہیں،عمران خان شایدملک کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان شروع سے اب تک معیشت دماغ کے بجائے زبان سے چلارہے ہیں۔جس کی وجہ سے ملک میں شرح سودمیں 14 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی 15 فیصد تک پہنچ چکی ہے،عوام ضروریات زندگی سے محروم ہوکر رہ گئی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کی فلاحی ریاست میں عوام آٹا اور چینی دونوں سے محروم ہیں۔