سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی کارروائیاں، ڈاکو، چور اور جواریوں کو گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ، تھانہ اے سیکشن کی حدود انوار مصطفی کے قریب پولیس پارٹی کا دوران گشت ڈاکوؤں سے مقابلے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ڈاکو گزشتہ رات تھانہ دبر اور ایک ہفتہ قبل تھانہ دادلو کی حدود سے ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں مطلوب گینگ کا مرکزی ملزم تھا، ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو ،نقب زنی چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، جس کی شناخت صفدرر علی انڈھڑ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین گولیاں برآمد جبکہ ساتھی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دیگر فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری و تعاقب کے لیے نفری طلب کر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کا کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جارہا ہے، تھانہ سنگرار پولیس نے حدود میں جوا کے اڈے پر چھاپا مار کر دو جواریوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، کلکیو لیٹر، نقدی و دیگر سامان برآمدکیا گیا۔ ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے سیکشن پولیس نے دوران گشت اطلاع پر گرم گودی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کے ارادے سے کھڑے شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم علی گل میرانی کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، میگزین، گولیاں برآمد کی گئیں، ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے اہلکاروں کے مسائل کے حل متعلق ایس ایس پی آفس سکھر میں اردلی روم منعقد کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اردلی روم میں اہلکاروں کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ سستی اور غفلت برتنے پر 28 اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں۔ عوامی شکایات اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر دو اہلکار نوکری سے برخاست جبکہ دیگر تین اہلکاروں کی تین سال کی مدت ملازمت ختم کردی گئی۔ 12 اہلکاروں کو اہم ڈیوٹیز کے دوران غیر حاضری و ٹرن آؤٹ بہتر نہ ہونے پر ایک سال کی انکریمینٹ ختم کردی گئی۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے دیگر اہلکاروں کو انتباہ کرتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے، عوام کے ساتھ بہتر رویہ اپنانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی و رشوت کی شکایات پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔