سکھر(نمائند ہ جسارت)ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پنوعاقل میں ایک بند مل پر چھاپا مارکر چاول، گندم، آٹے اور چینی کی 30 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سندھ مل اور الٰہی بخش کے گودام پر مختار کار کی سربراہی میں چھاپا مارا گیا، کئی سالوں سے بند پڑی سندھ مل سے ہزاروں بوریاں برآمد کی گئی ہیں، مل اور گودام کو سیل کر دیا گیا ہے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔