بلاول ن لیگ کیخلاف بیان بازی سے گریز کریں‘ رانا ثنا اللہ

155

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ بلاول ن لیگ کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں‘ عمران خان کے گھریلو اخراجات 2 لاکھ روپے کی تنخواہ سے نہیں بلکہ اے ٹی ایم سے پورے ہوتے ہیں یہی ان کا اصلی کاروبار ہے‘ کم عرصے میںاے ٹی ایم نے ڈیڑھ سے2 ارب روپے کی کمائی کی ہے‘ جسٹس فائز عیسیٰ کے عمران خان سے متعلق بیان کے حقائق سامنے آنے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعدکوئی لائحہ عمل اختیارکریںگے‘ بلاول زرداری کوکسی نے سیاسی فائدہ کے لیے مسلم لیگ ن سے متعلق بیان دینے کا مشورہ دیا ہے جو غلط ہے ‘ انہیں موجودہ حالات میںاس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے۔’’صباح نیوز‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے میاں شہباز شریف سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میںکہاکہ حکمرانوںکے ایجنڈے میںصرف سیاسی انتقام ہے۔