کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو فیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین نے دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن میں بطور ریکٹر ذمے داری سنبھال لی۔ تمغہ حسن کار کردگی کے حامل، گولڈ میڈلسٹ ماسٹر ڈگری ڈاکٹر سید الطاف حسین وفاقی اردو یونیورسٹی ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت کئی سرکاری اور نجی جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں،وہ 22گریڈ کے رکن ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان بھی رہے ہیں۔