وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیےوفاقی وزیر برائےوزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیارات کے ذمہ دار ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی زائرین کی صحت کے حوالے سےچیت ہوئی۔
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی۔