سعید غنی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹھٹھہ معطل

97

کراچی (نمائندہ جسارت)وزیر تعلیم ومحنت سندھ سعید غنی کی ہدایت پر سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقمذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ٹھٹھہ میں صوبائی وزیر کی جانب سے کھلی کچہری میں حاضر ہونے کی کئی روز قبل ہدایت دی گئی تھی تاہم وہ کھلی کچہری میں موجود نہیں تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کھلی کچہری میں غیر حاضر تمام افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔