نواب شاہ( رپورٹ :کاشف رضا) حیسکو واپڈا کی نااہلی نوابشاہ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کی بجلی منقطع ضلعی انتظامیہ بے بس‘ کالج کی انتظامیہ اور طلبہ کا احتجاج‘۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج نوابشاہ کی انتظامیہ اور طلبہ کا احتجاج۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ 2 ہفتے سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث کالج کے تمام روزمرہ کے امور سمیت کمپیوٹر لیب بھی بند ہے بجلی کی بندش کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو پینے کا پانی تک میسر نہیں جس کی شکایت واپڈا انتظامیہ کو کئی بار کی لیکن کوئی عمل نہ ہوسکا کالج کی انتظامیہ اور طلبہ نے صوبائی وزیر تعلیم،حیسکو چیف سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر زمیداری کا مظاہرہ کرنے والے واپڈا عملے کے خلاف کاروائی کی جائے اور فوری طور پر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے ورنہ احتجاجی ریلی نکال کر واپڈا آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔