زرداری نے بھٹو کے نام پر غریب عوام کو لوٹا ،لطیف پلیجو

115

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔ سندھ میں صنعتی زون قائم کر کے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے، ایاز لطیف پلیجو ۔ میرواہ گورچانی کے نزدیک گوٹھ کرڑ لباری میں سندھ کے عظیم مفکر، تاریخ دان، ادیب دانشور و سینئر سیاست دان رسول بخش پلیجو کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور غربت نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے کرپشن کے بادشاہ آصف علی زرداری نے مزاروں اور اہل مزاروں کی سیاست کی ہے بھٹو کے نام پر سندھ کے غریب عوام کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں سندھ کے غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں رسول بخش پلیجو نے سندھ کے عوام کو وقار کے ساتھ جینے کا سلیقہ دیا، ہاریوں مزدوروں اور خواتین کو جدوجہد کے ذریعے سندھ کا حقیقی محافظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کرپشن، آمریت، انتہا پسندی اور عوام دشمن جاکیردارانہ و سرمایہ دارانہ ظلم کیخلاف جنگ کرنے کا نام ہے رسول بخش پلیجو نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی سے بچانے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ایم آر ڈی تحریک کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے دریا سندھ پر ڈاکے، پانی کی غیر قانونی تقسیم، مہاجر صوبے،ون یونٹ، زمینوں کی نیلامی، عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کیخلاف بے مثال تحریکوں میں کامیابیاں حاصل کیں تقریب سے سندھ ہاری تحریک کے صدر انور نوحانی، ڈاکٹر عزیز تالپور، مجید بھگیو، وکیل روشن کنرانی، آغا عباس پٹھان موسیٰ کمہار، ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین انجینئر احسان الحق آرائیں، وائس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی، نثار بھرگڑی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا بعد ازاں رسول بخش پلیجو کی 90 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔