لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کے اوپنرز کولن منرو اور رونکی کی شاندار بلے بازی، بائولرعمادبٹ نے 4شکارکیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور جیمز وینس نے کیاجارحانہ انداز میںبیٹنگ کرنیوالے شان مسعود20 گیندوں پر 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر موسیٰ خان کوکیچ دے بیٹھے۔نئے آنے والے بیٹسمین معین علی11گیندوںپر 10رنز بناکر عماد بٹ کا نشانہ بن گئے۔ریلی روسوعماد بٹ کے اوور میں پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جیمز وینس نے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 31گیندوںپر 42رنز بنا کر عماد بٹ کے شکار بن گئے،شاہد آفریدی کی اننگز صرف11رنز تک محدود رہی اور محمد موسیٰ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،سہیل تنویر نے 10رنز کا اضافہ کیااور عماد بٹ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ذیشان اشرف نے شاندار ففٹی بنائی اور 29 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف مقررہ اوورز میں 164 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی طرف سے عماد بٹ نے 4 شکار کیے۔ فہیم اشرف 2 جبکہ محمد موسیٰ، عاکف جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کولن منرو اور لوک رانکی نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا دونوں بیٹسمینوں نے حریف باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔کولن منرو نے 32 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی اور شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ منرو نے رونکی کے ساتھ مل کر 92 رنز کی شراکت داری قائم کی۔رونکی 45 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیل کرمحمد الیاس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ڈیوڈ میلان اور کولن انگرام نے جارحانہ انداز اپنا یا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ میلان نے 35 رنز کی ناقبل شکستاننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی طرف سے شاہد آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔