سکھر، مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں و رہنماؤں کی بڑی تعداد نے قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلی

125

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر اور خیرپور اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں و رہنماؤں کی بڑی تعداد نے قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر اور دل دل پاکستان جان جان پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، یہاں ایک مقامی ہوٹل میںجئے سندھ متحدہ محاذ، جئے سندھ قومی محاذکے رہنماؤں و کارکنوں صابر لاشاری، احمد بھٹو، ذوالفقار سومرو، دانش نیازی، سکندر لوہر، ندیم احمد، علی حسن، محمد بخش، رضوان سومرو، عبدالقادر،، مجاہد، ریاض احمد، محمد عارف، جمیل احمد، مدثر، حسین بخش منور علی، امجد علی عمران اللہ، ارسلان، احمد علی، کاشف علی، صلاح الدین، علی گوہر، وزیر علی ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے وفادار رہیں گے آج سے ان کا کسی قوم پرست جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ان قوم پرست تنظیموں نے ان کو ملک کے خلاف استعمال کیا لیکن اب وہ اپنی جانیں تک ملک وقوم کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔