سجاول (نمائندہ جسارت) سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے سجاول میں سیرت کمیٹی کی جانب سے بعد نماز جمع ہ جامع مسجد خالد بن ولیدؓ سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے سیرت کمیٹی ضلع سجاول کے رہنمائوں الیاس فاروقی، عاشق علی راہموں، عبدالاحد عثمانی اور قاری مختار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 جمادی الثانی 17 فروری کو سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی وفات پر کوئٹہ میں نکالنے والی مدح صحابہؓ ریلی پر ملک دشمن ایجنٹوں کی طرف سے کیے گئے بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ مظاہرے میں سیرتِ کمیٹی سجاول کے رہنمائوں اور کارکنوں کے علاوہ کافی تعداد میں سجاول کے شہریوں نے شرکت کی۔