شعیب اور کامل آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کے فائنل میں

93

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان کے محمد شعیب اور احمد کامل دلاور عباس اینڈ تجمل عباس آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ گرلز ڈبلز کا ٹائٹل آئرلینڈ کی دورس چراغی اور ترکی کی بلور گونلوسن نے اپنے نام کر لیا۔ مینز سنگلز کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ گذشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان کے محمد شعیب نے اپنے ہم وطنی سبحان بن سالک کو 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے احمد کامل نے آذربائیجان کے حاکتن کو 7-5، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ گرلز ڈبلز کا ٹائٹل آئرلینڈ کی دورس چراغی اور ترکی کی بلور گونلوسن نے ترکی کی لیلا نیلوفر ایلماس اور مینا توغلو کدیمیر کو 4-6 اور 6-7 (3) سے شکست دے کر اپنے نام کر لیا۔