حیدرآباد(جسارت نیوز )حیدرآباد ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (ایچ ٹی پی اے) کے زیر اہتمام حیدرآباد جمخانہ کے اشتراک سے فری ٹینس کوچنگ کمیپ 29 فروری سے حیدرآباد جمخانہ ٹینس کورٹس پر شروع ہوگا. ایچ ٹی پی اے کے سرپرست اعلی ڈاکٹر عمر قاضی کیمپ ڈائریکٹر,صدر حیدر انصاری و سینیئر نائب صدر و کنوینیئر اسپورٹس جمخانہ ڈاکٹر زوالفقار یوسفانی کیمپپ کمانڈینٹ, سیکریٹری سعد بلوچ کیمپ انچارج اور میڈیا سیکریٹری پرویز احمد شیخ میڈیا انچارج ہونگے.مذکورہ کیمپ میں 11 سے 22 سال تک کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے.کیمپ کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوس کپ میں شرکت کرنے والے ٹینس کے پاکستان نمبر 2 رینک پلیئر یاسر خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنکے تربیت یافتہ کھلاڑی آئی ٹی ایف کے ایونٹس میں بھی نمایاں کارکردگی دکھارہے ہیں.ان میں سے ایک کھلاڑی 16 سالہ محمد نعمان بھی ہیں جوکھٹمنڈو میں ہوئے ITF کے ایونٹ میں کینیڈا کے غوث فیصل کے خلاف 6-0 اور 6-0 سے فتحیاب ہوئے تھے.اس کیمپ میں ٹینس کے 8 ابھرتے ہوئے ستارے بھی اس کیمپ میں شرکت کریں گے.کیمپ انچارج سعد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کیمپ لگانے کے مقاصد بیان کیئے.انکا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹینس میں موجود فن کو اپنا کر استعمال کرنے اور اپنے اندر موحود صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کامیابیاں سمیٹنے سے متعلق تربیت بھی دی جائے گی.انہوں نے بتایا کہ ہماری ایسوسی ایشن کھیلوں اور خصوصا ٹینس کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے تاکہ صحتمندانہ سرگرمیاں اور ان سے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حیدرآباد کو میسر آئیں اور فائدہ حاصل کرسکیں.کیمپ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے اسے صبح و شام 2 سیشنز میں منعقد کیا جائے گا. کیمپ کی افتتاحی تقریب 29 فروری کو شام 7 بجے منعقد ہوگی.