لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید

103

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ کے چوتھے بڑے شہر لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کے باعث شہری ہزاروں روپے ادا کرکے پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، گزشتہ روز سٹی او پی ڈی میں لائے گئے مریضوں کے ورثا کی جانب سے جب سرکاری اسٹور پر جاکر عملے کو ادویات فراہم کرنے کو کہا جس پر عملے نے مبینہ طور پر انہیں انکار کردیا ادویات فراہم نہ کرنے کیخلاف مریضوں کے ورثا سید رستم شاہ، امداد شیخ و دیگر نے سرکاری اسٹور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ چانڈکا اسپتال کو سالانہ کروڑوں روپے کا بجٹ فراہم کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ادویات تک موجود نہیں، معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر پرچیاں لکھ پر پرائیویٹ میڈیکل اسٹور سے ادویات خریدنے کو کہتے ہیں جبکہ ہمارا تعلق غریب طبقے سے ہے اتنے پیسے نہیں کہ ہزاروں روپے ادا کرکے پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز سے ادویات خرید سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادویات فراہم کرکے مریضوں کی زندگی بچائی جائیں۔