سکھر،گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق

88

سکھر( نمائندہ جسارت)منور مسجد کے قریب گھر میں آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق، نعش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا۔سکھرکے علاقے ایوب گیٹ منور مسجد کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے احمد حسن نامی شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع بروقت فائر بریگیڈ عملے کو دی گئی تاہم عملہ حسب روایت تاخیر سے پہنچا،جبکہ جاں بحق شخص کی نعش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔