لاہور( نمائندہ جسارت )سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق آج اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرکے ملک بھر میں 21 فرور ی سے مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کی تفصیلات آگاہ کریں گے ۔ قیصر شریف نے کہاکہ جماعت اسلامی عام آدمی کی آواز بن کر سامنے آئے گی ۔ حکومت کے اقدامات کے خلاف تحریک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق 21 فروری بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت بھی موجود ہو گی ۔