سکھر،سک آئی بی اے22 فروری کانووکیشن منعقد کرے گا

171

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (سک۔ آئی بی اے) 22 فروری (ہفتہ) کو کامیاب امیدواروں کو تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگری دینے کے لیے کانووکیشن منعقد کرے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے اور کامیاب طلبہ کو ڈگریوں اور گولڈ میڈلز سے نوازیں گے۔ اس کانووکیشن میں آئی بی اے سابق طلبہ ، فارغ التحصیل طلبہ ، والدین اور فیکلٹی ممبران شرکت کریں گے۔ مخیر حضرات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شریک ہوں گی۔