ٹھٹھہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، چھینے گئے موبائل ونقدی برآمد

478

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم، شراب برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپکٹر ممتاز علی بروہی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت اطلاع ملنے پر ولیج آچار سالار لنک کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1 ماہ پہلے مدعی تحسیل بادشاہ سے چھینی گئی موبائل فون اور کیش کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان روشن عرف رانجھن عرف سوڈھل رہائشی پیر اکبر شاہ راشدی گوٹھ لاڑکانہ، دیدار علی ولد غلام رسول گھلو رہائشی رحمانی نگر ضلع دادو اور طارق عزیز جلبانی رہائشی ولیج نور محمد جلبانی ضلع لاڑکانہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے چھینی گئی موبائل فون اور کرائم میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی، ٹھٹھہ و دیگر اضلاع میں لوٹ مار کے کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کا کرمنل رکارڈ طلب کرکے پولیس تفتیش شروع کردی گئی، دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپکٹر سعید احمد چنا مع اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ستیوں روڈ پر کارروائی کرکے 2 دن پہلے ستیوں روڈ سے ڈمپر ڈرائیور معشوق چانڈیو اور کلینڈر منور چانڈیو سے موبائل فونز اور کیش رقم چھیننے میں ملوث 2 کرمنل ملزمان حکیم اور سوبھارو جاکھرو کو چھینے گئے 2 موبائل فونز، کیش رقم 4 ہزار روپے سمیت گرفتار کرلیا، مزید پولیس ترجمان کیمطابق ٹھٹھہ پولیس نے تیسری کامیاب کارروائی کی تفصیلات موجب ایس ایچ او تھانہ جھمپیر انسپکٹر محمد علی دامراہ مع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج عباس ماچھی جھمپیر میں کارروائی کرکے کینجھر جھیل سے جھمپیر میں دیسی شراب سپلائی کرنے والا 1 بدنام منشیات فروش ملزم بلاول گندرو کو گرفتار کرکے 145 تھیلیاں دیسی شراب، جھمپیر کے قریب کارروائی کرکے 2 بدنام منشیات فروش ملزمان بلاول گندرو اور مصطفیٰ ولد احمد گندرو کو گرفتار کرکے 350 تھیلیاں دیسی شراب اور 1 کشتی برآمد کرکے تھانہ جھمپیر پر منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا جب کہ ان کا 1 ساتھی منشیات فروش اندھیرے کی وجہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔