گوادر (نمائندہ جسارت ) پا کستان نیوی کی جانب سے گزشتہ روز پر یس کلب گواد ر سے وابستہ صحافیوں کو پا ک نیوی کے زیرا نتظام چلنے والے بحر یہ ماڈل کالج گوادر کا دورہ کر ایا گیا۔ بحریہ ماڈل کالج گوادر کے پرنسپل لیفٹیننٹ کمانڈر خرم خان نے صحافیوں کا استقبال کیا۔ پرنسپل کی جانب سے صحافیوں کو بحر یہ ماڈل کالج گوادر کے مختلف شعبے بھی دکھائے گئے ۔ اس موقع پر بحریہ ماڈل اسکول گوادر کے پرنسپل لیفٹیننٹ کمانڈر خرم خان نے صحا فیوں کو اپنے تعلیمی ادارے کی کارکر دگی کے بارے میں آگاہی فراہم کی او رکہا کہ پا کستان نیوی اپنے پیشہ وارانہ ذمے داریوں کی ادائیگی کے علاوہ سماجی ترقی کی شاندارتاریخ بھی رکھتی ہے ،بحریہ ماڈل کالج کا قیام اہل گوادر کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی کوشش ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر انا کے لیے یہاں بھیج رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ماڈل کالج میں اعلیٰ ، معیاری اور جد ید علوم کی فراہمی سے مقامی بچوں او ربچیوں کی گرومنگ ہورہی ہے اور یہاں کا ٹیلنٹ مز ید نکھر رہا ہے جس سے ہم طلبہ اور طالبات کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے پر امید ہیں، ان شاء اللہ یہاں کے بچے او ربچیاں اپنے ٹیلنٹ سے ملک اور علاقے کا نا م روشن کر یں گے۔ اس موقع پر پاک نیوی گوادر کے پی آر او رراشد محمود بھی مو جود تھے۔ گوادر پر یس کلب کے صدر نور محسن نے بحر یہ ماڈل کالج گوادر کے احاطے میں پو دا لگا کر شجر کاری بھی کی۔