پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کو مبارکباد

121

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اﷲ خان، پی ٹی ایف انتظامیہ اور دیگر نے نیویارک اوپن انڈور اے ٹی ایف ورلڈ ٹینس چیمپین شپ کا ٹائٹل جیتنے پر اعصام الحق اور ان کے ساتھی کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی جس پر پی ٹی ایف کے صدر اور انتظامیہ نے اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کو مبارکباد دی ہے۔