کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستانضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی کے علاقے لونگ آباد میں 8 دن بعد ایک شخص کو کنویں سے زندہ نکال لیا گیا،اختر محمد پاوں پھسلنے کے باعث کنویں میں گر گیا تھا۔ بہت کوشش کرنے کے باوجود وہ باہر نہیں نکل سکا ، بچوں کی آوازیں سن کر اس نے پکارنا شروع کیا تو وہ لوگ وہاں جمع ہوگئے ، جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اختر محمد کو نکال کرقریبی اسپتال منتقل کیا ،ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، 8 روز تک خوراک نہ ملنے کے باعث متاثرہ شخص شدید کمزوری کا شکار ہوگیا ہے ۔