کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ زرداری لیگ کی نااہل اور کرپٹ حکومت نے سندھ بھرمیں افراتفری پھیلارکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ زہریلی گیس کااخراج اور اسکے نتیجے میںہلاکتوں کاسانحہ افسوس ناک ہے، نااہل حکومت کوئی اقدام نہیںکرسکی۔سندھ کہ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایک ہی ضلعے میں ایم پی اے اور صحافی کو دن دن دہاڑے قتل کیاگیا اور قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی امور پر بھرپور توجہ دیں، عوام سے رابطے میں رہیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ،تاکہ بلدیاتی انتخابات میں فنکشنل لیگ کے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہوسکیں۔