کراچی: عمران خان کی حکومت کو اپوزیش سے کوئی خطرح نہیں ،یہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا سندھ حکومت سے 5 نکات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سندھ حکومت کو کراچی سرکلر ریلوے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے اور سندھ حکومت مل کر کے سی آر بنائیں گے، کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کا حصہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فرانزک رپورٹ نے یہ ثابت کر دیا کہ ٹرین میں آگ سلنڈر سے لگی جبکہ رپورٹ نے ثابت کر دیا شیخ رشید ٹھیک کہتا تھا۔
انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کرلیں عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔
اپوزیشن سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کچھ نہیں کریں اور اگر فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو اس بار دھر لیے جائیں گے تاہم نواز شریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں کیونکہ کابینہ میں یہی فیصلہ ہوا مریم کو باہر نہ جانے دیا جائے۔