خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں گزشتہ دنوں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 9 سالہ بچی مدیحہ کے کیس میں ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مدیحہ کا قاتل چچازاد بھائی نکلا، پولیس نے ملزم الیاس کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال میں ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم اس سے مزید تفتیش جارہی ہے اور اسے کوہاٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ہنگو میں 3 سالہ بچی کی لاش جنگل سے ملی تھی، بچی کو اغوا کرنے کے بعد ملزم نے زیاتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کا گلا بھی دبایا گیا جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔