لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موقع ملا تو حکومت گرادوں گا،موجودہ حکومت نےعوام کاجینامشکل کردیاہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جمہوری اور قانونی طریقے سے حکومت ختم کریں گے،ملک کی سلامتی کے لیے کسی غیر جمہوری سازش کا حصہ نہیں بنے گے۔ ہم حکومت کے خلاف تحریک کے لیے تمام طبقات سے رابطے کریں گے اور ہم سیمینارز کے ذریعے عوام سے رابطہ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں منہگائی تیزی سےبڑھ رہی ہے،حکومت مہنگائی کا جواب نہیں دیتی،پی پی نے ہمیشہ عوام کے لیے آواز بلند کی، ہمارے دور میں بھی ایم ایف تھی معاشی مسائل تھے، ہم بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس گئے تھے لیکن ہم نے ان کی ہر شرط نہیں مانی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،عوام جانتی ہے کہ پی پی کے دور میں تنخواہوں میں اضا فہ ہوا ،ملک میں معاشی ناانصافی کےخلاف آوازبلندکرتےرہیں گے، حکومت اپنی کارکردگی سےمتعلق عوام سےپوچھےتوحقیقت سامنےآجائےگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ نالائق اورنااہل لوگ حکومت چلارہےہیں،ہرشہری کوپتاہےکہ یہ لوگ نالائق اورنااہل ہیں، عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ،پیپلزپارٹی عوام کےحقوق کیلئےآگے بڑھ رہی ہے۔