سراج الحق‘ امیر العظیم ودیگر کا گیس اخراج سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

91

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امراء لیاقت بلوچ ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم اور معراج الہدٰی صدیقی نے کراچی میں زہریلی گیس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت ، متاثرین کی جلد صحت یابی کی دعا اورمتاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ابھی تک گیس پھیلنے کے اسباب معلوم اورشہریوں کے بچائو کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں کرسکی ۔اگرگیس کے پھیلائو پر جلد قابو پالیا جاتا تو قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا ۔