میرپورخاص، سنی رابطہ کونسل کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

102

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سنی رابطہ کونسل ضلع میرپورخاص کے صدر قاری عبدالرشید ضلعی رہنما حافظ احتشام الحق ،غلام محمد مہراور ڈاکٹرسمیع اللہ ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز 22 جمادی الثانی کو کوئٹہ میں نکلنے والے جلوس پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد قوتوں سے پاکستان میں قائم ہونے والا امن برداشت نہیں ہورہا اس طرح کے حملوں سے دہشتگرد قوتیں ملک میں امن کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان شاء اللہ ناکام ہوں گے ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں بم دھماکا کرنے والے دہشتگردوں کو بے نقاب کیا جائے اور شہدا اور زخمیوں کیلیے فوری معاوضے کا اعلان کیا جائے ۔