سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر کی کارروائیا ں، مضر صحت تیل برآمد

128

سکھر( نمائندہ جسارت) سندھ فوڈ اتھارٹی کی سکھر میں کارروائیاں، مختلف علاقوں پر کھلے تیل اور گھی کے ڈرم سیل کر دیے گئے، عائشہ جونیجو ڈائریکٹر فوڈ سندھ کے مطابق ڈپو میں موجود ہزاروں لیٹر کھلا تیل بر آمد ہوا، شہر کے مختلف علاقوں پر سپلائی ہونے والا کھلا آئل اور گھی ضائع کر دیا ہے۔سائٹ ایریا میں واقع ایک ڈپو کو سیل کرکے مالک پر پانچ لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ کھلا تیل اور گھی انسان کے لیے مضر صحت ہے۔ سندھ میں مضر صحت آئل اور کھانوں کو بند کرانے کی مہم پر نکلے ہیں۔