گوادر(نمائندہ جسارت)محکمہ فشریز گوادر نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف ڈھنڈا اٹھالیا ،ساحل گوادر میں آبی حیات کی نسل کشی میں مصروف سندھ کے دو ٹرالردھرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر فشریز بلوچستان حاجی اکبر آسکانی، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان منیر احمد موسیانیاور ڈائریکٹر فشریز بلوچستان قاضی محمد اکبر کی ہدایت کی روشنی میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر گوادر شاہ زیب بلوچ نے فشریز آفیسر صغیر زمان کی قیادت میںخصوصی پیٹرولنگ ٹیم بناکر ساحل گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کیلیے گشت پر بھیج دیا دوران گشت ساحل گوادر کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف سندھ کے دو ٹرالرز سفینہ ابوہریرہ نمبر23243 Bاور ایم آر سنزنمبر B 22618کو دیکھا اور ان کا پیچھا کیا ۔ فشر یز کے حکام کے مطابق اس دوران دو ٹرالرز نے فشریز کی پیٹرولنگ بوٹ کو ٹوکر لگانے اور انہیںنقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی مگر اس کے باوجود فشریز بوٹ کے عملے نے اپنی جانوںکی پرواہ کیے بغیر غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف لانچوںکو دھرلیا اور عملے کے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ ساحل بلوچستان کو ٹرالرز مافیا اور غیر قانونی ٹرالنگ کی تدارک کرنے کیلیے محکمہ فشریز نے سخت تادیبی اقدامات اٹھارکھے ہیں تاکہ آبی حیات کی نسل کشی اور مقامی ماہی گیروں کے حقوق اور ان کے روزگار متاثر نہ ہوں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی میں پاک نیوی کا خصوصی تعاون و مدد شامل رہی ۔فشریز کا ٹرالرز مافیا کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے پر ماہی غیر حلقوںنے اظہار تشکر کیا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ محکمہ فشریز آئندہ بھی غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اپنے اقدمات جاری رکھیں گے۔