لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) تحصیل ٹھل کے گاؤں کریم بخش کھوسو میں کھیتی کے دوران زہریلے سانپ کے کاٹنے سے 22 سالا نوجوان عرفان کھوسو بے ہوش ہوگیا جسے اہل خانہ نے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں لے گئے جہاں اسے علاج فراہم کرکے ہوش میں لایا گیا۔ نوجوان کے گھروالوں کے مطابق عرفان کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے جو کھیتوں میں گیا جہاں زہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا،تاہم ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔