کوئٹہ دھماکے کے بعد سندھ میںپولیس کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

280

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میںبم دھماکے کے پیش منظر میں آئی جی سندھ نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ہر سطح کے پولیس افسران کودی گئی ہدایت میںکہا ہے کہ پولیس سیکورٹی اقدامات مزید سخت اور غیرمعمولی بنائے جائیں۔ تمام پبلک مقامات،اہم سرکاری،نیم سرکاری عمارتوں، دفاتر، ریلوے اسٹیشنز،بس ٹرمینلز،ائر پورٹس اورحساس تنصیبات سمیت مساجدوامام بارگاہوں وغیرہ پرحفاظتی اقدامات کو مزید سخت اورمؤثر بنایا جائے جب کہ گنجان آباد علاقوں میں انٹیلی جنس اور نگرانی کو مزیدبڑھایا جائے،آئی جی سندھ نے پولیس افسران سے کہاہے کہ حفاظتی اقدامات میں غفلت، لاپروائی اورختیارات سے تجاوز ناقابل برداشت ہوگا۔