عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے ضلع عمرکوٹ کے صدر اور ایم پی اے مرحوم سید علی مردان شاہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے مختلف علاقوں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر اور ایم پی اے مرحوم سید علی مردان شاہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے مختلف علاقوں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم سید علی مردان کی روح کو ایصال ثواب کے لیے کھوسہ محلہ میں عبدالقادر کھوسہ اور برادری کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرحوم کے صاحبزادے سید امیر علی شاہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کھوسہ برادری اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں نے سید علی مردان شاہ کی زندگی اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علی مردان شاہ پیپلز پارثی کے سچے کارکن تھے۔ انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے لیے دن رات محنت کی، کارکنوں اور ورکروں کو اپنے بھائیوں کی طرح عزت دی، جس کی وجہ سے کارکن اور عمرکوٹ کے عوام اسے مدتوں یاد رکھیں گے۔ پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔