ایس ایس پی ٹھٹھہ کا گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی سخت کرنے کا حکم

673

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے اپنے آفس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج پولیس پوسٹس اور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ضلع ٹھٹھہ میں آئی جی پی ٹھٹھہ کی مہم برائے کیس پراپرٹیز کی نقالی اور جھوٹی FIRs کے اندراج، گٹکا اور منشیات فروشوں و دیگر کیسز کی پروگریس رپورٹ کے حوالے سے معلومات لی اور پیٹرولنگ و پکٹس کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کے گٹکے کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے اگر کوئی پولیس اہلکار یا افسر منشیات فروشوں کے ساتھ ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف رپوٹ بھیجی جائے اس کے علاوہ گٹکا و منشیات فروش ملزمان کی گٹکا فیکٹریز اور بٹھوں کو سیل کرکے گرفتاریوں کو یقینی بنانا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانے کی حدود میں گٹکا پایا گیا تو اس تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈمحرر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی کیمپینز برائے روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور بغیر کاغذات، فینسی نمبر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کامیاب بنانے کیلیے خصوصی توجہ دی جائے۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے اسنیپ چیکنگ کی جائے اور نائٹ پیٹرولنگ کے دوران رفلیکٹڈ جیکٹس پہنی جائیں اور تمام ایس ایچ اوز خود موجود ہوں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پینڈنگ کمپلینٹس کے بارے میں افسران کو ہدایت کی کہ جس ایس ایچ او کے تھانے پر جو بھی کمپلینٹس پینڈنگ ہو ان کا جلد از جلد ازالہ کرکے ان کی رپورٹس بھیجی جائے تاکہ بالا افسران کو ارسال کی جا سکے۔کاسٹ آف انویسٹی گیشن کے بلز جلد از جلد بھیجے جائیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے اچھی کارکردگی کرنے پر شاباشی دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس مع کیش دیے اور اچھی کارکردگی نہ دینے پر انچارج پولیس پوسٹ بہارا کو لائن حاضر کردیا اور ایس ایچ اوز ساکرو، کیٹی بندر، گھوڑاباڑی اور کینجھر کو سزائیں دیں، ایس ایچ او مکلی اور جھمپیر کو عوامی شکایات پر وارننگ دی۔