دادو،دونوجوانوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف زخمی و ورثا کا احتجاج

99

دادو(نمائندہ جسارت )دادو کے ککڑ تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی زخمی ہونے کا معاملہ زخمی نوجوانوں کا ورثا کے ساتھ واقعے کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف ایس ایس پی چوک پر احتجاجی دھرنا۔ دادو کے نواحی علاقہ ککڑ تھانہ کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی دو افراد اسرار بروہی، فقیر محمد جنجھ زخمی ہوئے تھے چار روز گزرنے کے باجود پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔ متاثرہ نوجوانوں کا ورثا کے ساتھ ایس ایس پی چوک پر حملے میں ملوث بااثر افراد کے خلاف دھرنا دے دیا ۔مظاہرین نے کہاکہ ملزمان بااثر ہیں جن کی وجہ سے پولیس چار روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہی۔ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد معاملے کو نوٹس لیں۔